برسلز15جنوری(آئی این ایس انڈیا)بیلجیم کی انسدادِ دہشت گردی پولیس ہفتے کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے ساتھ لے گئی۔بتایاگیاہے کہ ان چھاپوں کے دوران متعدد مکانات کی تلاشی لی گئی۔ یہ چھاپے برسلز کے علاقے مولن بیک میں مارے گئے۔ سن 2015ء میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث افراد کا تعلق برسلز کے اسی ضلعے سے تھا۔ پیرس حملوں میں 130افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں جاری تفتیش کے تناظرمیں مارے گئے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہیکہ چھاپوں کے وقت اس علاقے میں بھاری اسلحے سے لیس پولیس اہلکار گشت کررہے تھے۔ جبکہ یہ علاقہ عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔